وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔
تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریل کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، مسافر ٹرینوں اور مال بردار ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد کول ٹرانسپورٹیشن کے کرائے میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 18 جولائی سے اور گڈز ٹرینوں میں 21 جولائی سے ہوگا۔
ریلوے نے گزشتہ دو ہفتوں میں دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا ہے، اس سے قبل 4 جولائی کو کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔