Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

بین الاقوامی

’امریکا خود بدنام ہورہا ہے‘، پیوٹن کو گالی دینے پر روس کی جوبائیڈن پر تنقید

ایک تقریب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو گالی دینے پر کریملن کے ترجمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی زبان استعمال کرکے امریکا دنیا میں خود بدنام ہو رہا ہے‘۔ گزشتہ روز (21 فروری کو) سان فرانسسکو میں فنڈ جمع کرنے کے دوران جوبائیڈن نے پیوٹن […]

پولیس سے جھڑپوں میں کسان کی ہلاکت، ’دلی چلو مارچ‘2 دن کیلئے منسوخ

بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس سے جھڑپوں میں ایک کسان کی ہلاکت پر ‘’دلی چلو مارچ‘ 2 دن کے لیے منسوخ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پولیس سے جھڑپوں کے دوران سر میں گولی لگنے سے 23 سالہ کسان کی موت ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کسان مارچ کو دو […]

جی 20 ممالک غزہ میں تباہی روکنے کیلئے کردار ادا کریں: سعودیہ کا مطالبہ

سعودی عرب نے جی 20 ممالک سے غزہ میں تباہی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ […]

غیر قانونی جنسی ادویات کی سمگلنگ کے الزام میں ہسپانوی پادری گرفتار

سپین (ویب ڈیسک) سپین میں پادری کو غیر قانونی جنسی ادویات کی سمگلنگ آپریشن چلانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں ایکسٹریماڈورا کے علاقے میں ڈان بینیٹو کے چھوٹے سے قصبے سے ایک اور شخص کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، جو مبینہ طور پر ان کا رومانوی ساتھی تھا۔ ان […]

سربراہ عالمی ادارۂ صحت نے غزہ کو ‘موت کا گھر’ قرار دیدیا

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم نے کہا ہے کہ صحت کے نظام کی مسلسل بربادی اور غذائی قلت کی وجہ سے غزہ موت کا گھر بن گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں ایک طرف بمباری، دوسری […]

طالبان کے حکم پر سرعام 2 مجرموں کو گولیاں مار کر سزائے موت دیدی گئی

طالبان عدالت کی قتل کے دو مجرموں کو دی گئی سزائے موت پر ہزاروں شہریوں کی موجودگی میں لواحقین سے قاتلوں کو سرعام گولیاں مروا کر عمل درآمد کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کے مجرموں سید جمال اور گل خان کی سزائے موت پر عمل درآمد افغانستان کے صوبے غزنی کے ایک […]

یونان میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دیدی گئی

یونان کی پارلیمنٹ میں ہم جنس پرست جوڑوں کی شادی اور قانونی طور پر بچے گود لینے کی اجازت کا بل اکثریتی رائے سے منظور کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ میں 176 ارکان نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے بل کے حق میں ووٹ دیا […]

مودی کیلیے بڑی پریشانی ؛ سپریم کورٹ کا الیکشن سے قبل تاریخی فیصلہ

بھارت کی سپریم کورٹ کے ایک تاریخ ساز فیصلے نے مودی اور ان کی جماعت بی جے پی کو الیکشن سے قبل مشکل میں ڈال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سیاسی جماعتوں کو لامحدود اور گمنام عطیات دینے کی اجازت کے 7 سال پرانے انتخابی فنڈنگ سسٹم کو غیر آئینی […]

پوتن کے سخت ناقد اور اپوزیشن رہنما پُراسرار طور پر جیل میں ہلاک

روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جو صدر ولادیمیر پوتن پر کڑی تنقید کے باعث سزا کاٹ رہے تھے آج جیل میں پُر اسرار طور پر انتقال کرگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیل سروس نے بتایا کہ الیکسی ناوالنی جیل میں اپنی بیرک سے سیر کے لیے نکلے تھے اور بے ہوش ہوگئے […]

لبنان میں بچوں کی ہلاکت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، حزب اللہ کی اسرائیل کو دھمکی

حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان میں 5 بچوں سمیت 10 افراد کو شہید کرنے کی “قیمت” ادا کرنی پڑے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق لبنان کے سرحدی شہر نباتیہ میں اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ایک اور اسرائیلی حملے میں سرحد […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More