غیر قانونی جنسی ادویات کی سمگلنگ کے الزام میں ہسپانوی پادری گرفتار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غیر قانونی جنسی ادویات کی سمگلنگ کے الزام میں ہسپانوی پادری گرفتار

سپین (ویب ڈیسک) سپین میں پادری کو غیر قانونی جنسی ادویات کی سمگلنگ آپریشن چلانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

انہیں ایکسٹریماڈورا کے علاقے میں ڈان بینیٹو کے چھوٹے سے قصبے سے ایک اور شخص کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، جو مبینہ طور پر ان کا رومانوی ساتھی تھا۔

ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے دوا کے ساتھ ساتھ اپنے مشترکہ گھر سے دیگر جنسی طاقت بڑھانے کا مواد بھی فروخت کیا۔

پادری کو نقصان دہ مادوں کی سمگلنگ کے الزام میں بعد میں رہا کر دیا گیا،انہیں سپین کے مغربی علاقے ایکسٹریماڈورا سے گرفتار کیا گیا تھا اور فوجداری جرم کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

ان کے ساتھی بغیر ضمانت کے اب بھی جیل میں ہیں۔، لیکن پادری کے وکیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اصرار کیا کہ ان کا کوئی ثبوت نہیں ہےاور انہیں کسی چیز کا علم نہیں تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.