Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

بین الاقوامی

سعودیہ کا یوم تاسیس : اونٹ پر سوار پہلی فوجی خاتون کی انٹری توجہ کا مرکز

سعودیہ عرب کے یوم تاسیس کی تقریب میں اونٹ پر سوار پہلی خاتون فوجی اہلکارنے توجہ حاصل کر لی۔ نوجوان خاتون اپنی مکمل فوجی وردی میں اونٹ پر سوار ہو کر وزارت داخلہ کی طرف سے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ میں مارچ کرتی نظر آئیں، وزارت داخلہ نے  […]

امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں 18 مقامات پر فضائی حملے، ایران کی تنقید

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں فضائی حملے کیے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں آٹھ مقامات پر حوثیوں کے 18 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ایران نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کو یمن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا […]

برطانیہ؛ بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینکنے والے افغان شہری کی دریا سے لاش برآمد

برطانیہ میں دریائے ڈیمز سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی افغان نژاد عبد الشکور ایزدی کے نام سے ہوئی ہے۔  برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے وہ وہی افغان شہری ہے جس نے 31 جنوری کو اپنی کار میں سابق اہلیہ […]

گنگا جمنا جانے والے ہندو یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گر گئی؛ 23 ہلاک

بھارت میں اشنان کے لیے گنگا جمنا جانے کے دوران ہندو یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث تالاب میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں حادثے کا شکار ہونے والے 30 سے زائد ہندو یاتری اپنی رسومات کی ادائیگی اور اشنان کے […]

غزہ میں جنگ بندی: اسرائیلی کابینہ کی مذاکرات کے لیے دوحہ کمیٹی بھیجنے کی منظوری

غزہ میں جاری جنگ میں سیز فائر اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور اسرائیلی کابینہ نے دوحہ میں مذاکرات کے لیے کمیٹی بھیجنے کی منظوری دے دی۔ مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے القاہرہ نیوز کے مطابق مصر، قطر، امریکا اور اسرائیل کے ماہرین کے درمیان […]

بغیر اجازت نامے کے حج کرنے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی

سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ حج سیزن 2024 میں ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔ عرب میڈیا کے مطابق بغیر اجازت نامے کے حج کرنا غیر قانونی عمل ہے جس کی سزا رہائشیوں اور غیرملکیوں کے لیے قید کے ساتھ 50 ہزار ریال تک جرمانہ […]

مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔ خاتون […]

پاک ۔ ایران منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر گیس پائپ لائن تعمیرکرنے کی منظوری

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ۔ ایران گیس پائپ منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق پاک ۔ ایران گیس پائپ منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر […]

ہندو انتہاپسند تنظیم کی درخواست،عدالت کا ” سیتا ” اور ” اکبر” کا نام بدلنے کا حکم

بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت کی درخواست پر عدالت نے شیرنی سیتا اور شیر اکبر کا نام تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کولکتہ ہائی کورٹ میں ہندو انتہا پسند تنظیم نے شہر کے چڑیا گھر میں موجود شیرنی “سیتا ” اور شیر” اکبر” کو ایک ہی پنجرے میں رکھنے […]

چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

چین کے شہر ناجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More