پاک ۔ ایران منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر گیس پائپ لائن تعمیرکرنے کی منظوری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاک ۔ ایران منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر گیس پائپ لائن تعمیرکرنے کی منظوری

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ۔ ایران گیس پائپ منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق پاک ۔ ایران گیس پائپ منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔

80 کلومیٹر پائپ لائن پاکستان کے اندر بچھائی جائے گی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کے اندر ایرانی سرحد سے گوادر تک پائپ لائن تعمیر ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے لیے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیے جائیں گے، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے سے منصوبے پر عمل درآمد کیاجائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے نہ صرف انرجی سیکیورٹی بلکہ مقامی صنعت کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.