Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

بین الاقوامی

شانگلہ حملے کی مکمل تحقیقات اور ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، چین

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے پر چینی سفارت خانے نے بیان جاری کردیا۔ اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے عملے کو لے جانے والی چینی کمپنی کی بس دہشت گردوں […]

وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات،چینی باشندوں کی ہلاکت پراظہارتعزیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی سفارتخانے جاکر چینی سفیر سے ملاقات کی اوران سے  بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔  پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی […]

شاہ چارلس نے کیٹ مڈلٹن کیلئے اپنا کونسا اصول بدلا؟

شاہ چارلس سوم نے کیٹ مڈلٹن کے لیے اپنا ایک ایسا اصول بدل دیا ہے جوکہ اُنہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ و آنجہانی شہزادی ڈیانا کے لیے بھی نہیں بدلا۔ ایک شاہی مبصر نے دعویٰ کیا ہے کہ جب شاہ چارلس کی شہزادی ڈیانا سے شادی ہوئی تو انہیں اس دوران شہزادی ڈیانا کا خود […]

’ہماچل سے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گی‘، کنگنا کا بیان دوبارہ زیرگردش

بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کےلیے تیار کنگنا رناوت پہلے اس ریاست سے الیکشن لڑنے سے ہی انکاری تھیں، جسکی وجہ سے اب انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک روز قبل لوک سبھا الیکشن 2024 کےلیے اپنی پانچویں فہرست […]

ایکواڈور کی سب سے کم عمر میئر قتل

ایکواڈور کی سب سے کم عمر میئر بریگزٹ گارسیا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔  بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ بریگزٹ گارسیا اور ان کا پریس افسر سان ویسینٹے کے قصبے میں ایک کار میں مردہ پائے گئے جہاں اس نے گزشتہ برس میئر کا انتخاب جیتا تھا۔ پولیس […]

سلامتی کونسل نے پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔ پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قرارداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔ سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے […]

یوم پاکستان پریڈ میں چینی دستے کی شرکت نئے عسکری تعلقات کا آغاز ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

ترجمان چائنیز وزارت خارجہ لین جیان نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی دستے کی شرکت پر بیان جاری کر دیا۔ ترجمان چائنیز وزارتِ خارجہ لین جیان کے مطابق یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے شرکت کی، پاک فوج کی دعوت پر پیپلز لبریشن آرمی کے […]

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک

 افغان طالبان کی دہشت گردوں کے ساتھ ملکر پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی، جس میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ؛ ”افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد(Dangar Algad) میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں […]

رمضان کے پہلے عشرے میں 10لاکھ خوش نصیبوں کی روضۂ رسول پر حاضری

رمضان کے بابرکت کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ معتمرین اور عبادت گزاروں نے روضۂ رسول پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔  عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گزر گیا۔ اس عشرے میں عاشقان رسول بڑی تعداد میں مسجد نبوی میں حاضر ہوئے، عبادت کی اور خاتم النبین صلی اللی علیہ وسلم […]

داعش نے روس کے کنسرٹ ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی؛ غیر مصدقہ دعویٰ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں چار نقاب پوش مسلح افراد نے روس کے کنسرٹ ہال میں حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 143 افراد مارے گئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکریت پسند گروپ کی عماق نیوز ایجنسی نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More