پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک

 افغان طالبان کی دہشت گردوں کے ساتھ ملکر پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی، جس میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ؛ ”افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد(Dangar Algad) میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں کو تحریک طالبان افغانستان(ٹی ٹی اے) کا کمانڈر یحییٰ ہدایات دے رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں اور آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے۔

ٹی ٹی اے کمانڈر کہہ رہا ہے کہ؛ “منصوبے کے مطابق 6راکٹ چلانے والے ہونگے اور 6ان کے معاونین ، اسی طرح 2لیزر والے ہونگے اور 2 ان کے ساتھ معاونین جبکہ ایک بندہ اسنائپر والا بھی ہو گا” یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔

 

پاکستان میں داخلے کیلئے تیار تشکیل کو ضابطہ سمجھانے اور زخمیوں کو پیچھے نہ چھوڑنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں جبکہ دہشتگرد پاکستان کیخلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ و یڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ”ٹی ٹی اے پاک افغان سرحد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

Video Player

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.