Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہونگے

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہونگے۔ انقرہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔ روسی صدر کی پیش کش کے جواب میں یوکرینی صدر نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی، یوکرین کے صدر نے روسی صدر کو آمنے […]

ٹرمپ دوسری صدارتی مدت کے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ایئر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن […]

بی جے پی کارکنان کی بھارتی شہر حیدرآباد میں ’کراچی بیکری‘ پر توڑ پھوڑ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے ہفتے کو دونوں ممالک کے درمیان  سیز فائر ہونے سے قبل بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری کو اس کے نام کی وجہ سے نشانہ بنایا۔ مطابق حملہ آوروں نے زعفرانی شالیں پہن رکھی تھیں، پاکستانی جھنڈوں کو […]

سب کچھ بدل گیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار […]

امریکا اور حماس میں براہ راست رابطہ، نیتن یاہو بے خبر نکلا، امریکی نژاد یرغمالی کی رہائی آج متوقع

امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ بڑھنے کے ساتھ ہی خبر سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو حماس کی جانب سے آج غزہ میں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر غزہ کی سرحد پر ایلیٹ انفنٹری یونٹ میں خدمات […]

امریکا اور چین کی تجارتی جنگ تھم گئی، ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی

امریکا اور چین نے ابتدائی طور پر 90 روز کے لیے ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات واپس لینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے حکام کی جانب سے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے مشترکہ اعلامیے میں […]

امریکا پاک-بھارت تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پاک-بھارت تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار ہے۔ امریکی صدر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے سیز فائر میں دونوں ملکوں کی بہت مدد کی، پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ روک دی، دونوں ممالک کے رہنما غیر متزلزل ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا […]

پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے: چین کا دوٹوک مؤقف

چین نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت دیرپا جنگ بندی کیلئے مشاورت اور سفارتکاری کے ذرائع اپنائیں، چین پاکستان کی حمایت جاری […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل […]

بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے

پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More