امریکا پاک-بھارت تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا پاک-بھارت تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پاک-بھارت تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار ہے۔

امریکی صدر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے سیز فائر میں دونوں ملکوں کی بہت مدد کی، پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ روک دی، دونوں ممالک کے رہنما غیر متزلزل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس تاریخی لمحے کی بات کرنا چاہوں گا، ہفتے کو میری انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری جنگ بندی کروائی، میرا خیال ہے کہ یہ مستقل سیز فائر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے خطرناک تنازع کو ختم کیا، جن کے پاس بہت سارے جوہری ہتھیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے بہت فخر ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت قیادت غیر متزلزل اور طاقتور ہے، دونوں ممالک نے موجودہ کشیدہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دانشمندی اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.