بی جے پی کارکنان کی بھارتی شہر حیدرآباد میں ’کراچی بیکری‘ پر توڑ پھوڑ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بی جے پی کارکنان کی بھارتی شہر حیدرآباد میں ’کراچی بیکری‘ پر توڑ پھوڑ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے ہفتے کو دونوں ممالک کے درمیان  سیز فائر ہونے سے قبل بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری کو اس کے نام کی وجہ سے نشانہ بنایا۔

مطابق حملہ آوروں نے زعفرانی شالیں پہن رکھی تھیں، پاکستانی جھنڈوں کو روندتے ہوئے پاکستان مخالف نعرے لگائے اور بیکری کے سائن بورڈ پر لفظ ’کراچی‘ کو ڈنڈوں سے نشانہ بنایا۔

’دی وائر‘ نے پولیس افسر ’کے بالاراجو‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دوپہر 3 بجے کے قریب چند بی جے پی کارکن شمس آباد میں واقع کراچی بیکری کے باہر پہنچے، نعرے بازی کی اور بیکری کے نام پر اعتراض کیا، انہوں نے سائن بورڈ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو حراست میں لیا گیا، تاہم بیکری کے مالک کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرانے کی وجہ سے انہیں رہا کر دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.