Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ایران امریکا کشیدگی کے باعث ایشیائی کرنسیوں کی قدر میں بڑی کمی کا رجحان ہے۔

 

ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک ڈالر تقریباً 18 لاکھ ایرانی ریال پر پہنچ گیا، جو جنگ کے آغاز پر ایک ڈالر 17لاکھ ایرانی ریال کا تھا۔

 

خیال رہے کہ انڈونیشین روپیہ بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، انڈونیشین روپیہ 17ہزار315 فی ڈالر سے معیشت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

 

فلپائن کی کرنسی پیسو 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی، تھائی لینڈ کی کرنسی باہت میں بھی رواں ماہ کمی ریکارڈ کی گئی، خلیج میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال نے ایشیائی مارکیٹوں کو متاثر کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More