Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان سے وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

زمبابوے ویمن ٹیم دورہ پاکستان پر ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی، زمبابوے ویمن ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے زمبابوے ویمن ٹیم کا استقبال کیا، پاکستان اور زمبابوے کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More