Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

رافیل کی تباہی مغرب کیلئے سبق ہے صرف جدید ٹیکنالوجی روس وچین کا مقابلہ نہیں کرسکتی، جرمن اخبار

جرمن اخبار نے پاکستان پر حملے میں بھارتی رافیل کی تباہی کو مغرب کے لیے سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض جدید ٹیکنالوجی اب چین یا روس جیسے حریفوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں رہی، ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وسائل کے مؤثر استعمال کیلئے قابلِ اعتماد شراکت داروں […]

اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، سعودی میڈیا

سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈر اور سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے 10 ساتھوں سمیت شہید ہوگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ  نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے […]

بھارتی مسلمان نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے سے انکار کردیا

بھارتی مسلمان نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کی کوشش کے باوجود بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کیا، پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب نے بھارتی میڈیا کو بدحواس کردیا، میڈیا بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے کے لیے […]

ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ

امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ہے، فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ […]

مودی نئی مشکل میں پھنس گئے؛ ترک کمپنی نے بھارت کیخلاف مقدمہ کردیا

رک کمپنی چیلےبی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایئرپورٹ ’گراؤنڈ ہینڈلنگ‘ کی خدمات فراہم کرنے والی ترک کمپنی چیلےبی (Çelebi) دہلی ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی کلیئرنس قومی سلامتی کے مبہم خدشات کی بنا پر منسوخ کی گئی لیکن اس کی […]

پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں،ملکر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل […]

ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہفتے کے روز تہران میں بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم کس بات پر یقین کریں؟ […]

پاک-بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امور میں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا وہ پاک – بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے، واشنگٹن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو رکوایا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘   ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ […]

خارجہ سطح پر ناکامی کے بعد بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ

مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔ بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال […]

جنگ بندی مذاکرات کے دوران روسی ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک

روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی جنگی حملے جاری ہیں۔ یوکرین کے علاقے سومی میں روسی ڈرون حملہ میں 9افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے، یوکرینی حکام کے مطابق روس نے ڈرون حملہ شمال مشرقی علاقے مسافر بس پر کیا۔ یوکرینی حکام کا تازہ حملے میں کہنا تھا کہ یہ صرف ایک […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More