ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ

امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ہے، فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیا کے منجمد اربوں ڈالر بحال کرے گی، امریکا نے ایک دہائی قبل لیبیا کے اربوں ڈالر کو منجمد کیا تھا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر کانفرنس(آج) 17 سے20جون تک ہوگی، کانفرنس فرانس، سعودی عرب کی حمایت سے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد یو این جنرل اسمبلی فرانس اور سعودی عرب کے مشترکہ صدارت میں کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.