faisaljee – صفحہ 124 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوگیا۔ جمعرات کو سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ایک موقع پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ بعدازاں پاکستان سٹاک […]

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر عملے سے تلخ کلامی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی، دو گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھا کر فیصل چوہدری کو واپس […]

کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 مزید لڑنی پڑی تو لڑیں گے، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے […]

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی […]

گیس مہنگی ہونے سے ایکسپورٹ کا ہدف متاثر ہوگا، بزنس کونسل

پاکستان بزنس کونسل ( پی بی سی) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کو مہنگی گیس کی فراہمی سے ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا وزیراعظم کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوجائے گا.  گزشتہ روز وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں پی […]

چین کا چاند پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹ بھیجنے کا اعلان

چین نے 2026 میں چاند کے جنوبی قطب پر ایک ذہین روبوٹک ”فلائر ڈیٹیکٹر“ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو وہاں پانی کی تلاش کرے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی خلائی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ مشن مستقبل میں چاند پر ایک تحقیقاتی سٹیشن کے قیام کیلئے بنیادی کام انجام […]