faisaljee – صفحہ 123 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ […]

رمضان شوگر ملز کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کر دیا گیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا۔ […]

طالبان حکومت کا پاکستان اور ایران سے افغان پناہ گزینوں کی جبری جلاوطنی روکنے کا مطالبہ

افغانستان نے ایک بار پھر ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی جبری جلاوطنی اور بدسلوکی کو فوری طور پر روکیں۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام افغان وزیر برائے پناہ گزین اور وطن واپسی، مولوی عبدالکبیر نے جاپانی سفیر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے […]

بنگلہ دیش: حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر عوام کو اکسانے کےخلاف مشتعل ہجوم نے شیخ مجیب کا گھر جلا دیا

ہزاروں مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی رہنما کے گھر کو آگ لگا دی، یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ان کی بیٹی اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے عبوری حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ […]

الیکشن کمیشن کی وجہ سے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، 8 فروری کو یوم سیاہ ہرصورت منائیں گے، شیخ وقاص

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، الیکشن کمیشن کا آزاد ہونا انتہائی ضروری ہے جب کہ 8 فروری کو یوم سیاہ ہر صورت […]

امریکی وزیر خارجہ کا جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

امریکا اور جنوبی افریقہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے لگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی افریقہ میں جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ امریکی سفارت کار، وزیر خارجہ مارکو روبیو جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا […]

فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دوریاستی حل کےحامی ہیں، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں، ہم افغانوں […]

آسٹریلیا کو شدید دھچکا: کپتان سمیت 4 اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

پاکستان میں رواں ماہ شیڈول آئی سی سی چیمئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، یکے بعد دیگرے4 کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اچانک ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور ان کی جگہ اب کرکٹ […]