صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.