Asif Web desk – صفحہ 308 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی تنازعات سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کی علامت ہیں، اسحٰق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں آج کئی تنازعات، حل طلب مسائل و بڑھتے بحران موجود ہیں، یہ سلامتی کونسل قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کی علامت ہیں، پاکستان غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ دہراتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں […]

چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان اہم مشترکہ منصوبہ ہے جو اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف […]

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کر کے فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس […]

سانحہ 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر سمیت 32 ملزمان کو 10،10 سال قید

انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔ سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 کے حوالے سے میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ […]

دوسرا ٹی 20: بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم 134 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم […]

بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلیے غیرفعال کرنے کا فیصلہ

انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری مِگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط مگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 62 سال کی مدت میں مِگ-21 […]

نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت

آسٹریلیا کی نئی منتخب پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی گرینز کی ڈپٹی لیڈر سینیٹر مہریں فاروقی نے اٹارنی جنرل سیم موسٹن کی تقریر کے دوران احتجاجاً پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔ جس پر […]

عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں: انتونیو گوتریس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ کثیرالجہتی اورتنازعات کےحل سےعالمی امن کےحوالےسےاقوام متحدہ میں مذاکرہ ہوا، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈارمباحثےکی صدارت کی، انہوں نے پاکستان کی جانب سے تنازعات حل کے متعلق قرارداد پیش کی۔ سلامتی کونسل کے مذاکرہ […]

اسرائیل کے دير البلح میں عالمی ادارہ صحت کے دفاتر اور گودام پر حملے، عملہ گرفتار

اسرائیلی فوج نے بربریت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے غزہ میں عالمی ادارہ صحت کے دفاتر اور گودام پر حملہ کرتے ہوئے عملے کو گرفتار کر لیا۔ عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط میں واقع دير البلح میں اس کے عملے کے رہائشی مقام اور مرکزی گودام […]

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا نیا کیلنڈر جاری کر دیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا نیا کیلنڈر جاری کر دیا۔ سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کیلئے 8 مانیٹری پالیسیوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا، نئی مانیٹری پالیسی کا پہلا اجلاس رواں مالی سال 30 جولائی کو ہوگا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق دوسری مانیٹری کا اجلاس 15 ستمبر، تیسری 27 […]