پنجگور، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پنجگور : پنجگور میں گیس اور ایندھن کے دیگر ذرائع نہ ہونے سے علاقے کے لوگ ایل پی جی گیس سلنڈر پر گزارہ کرہے تھے مگر قیمتوں میں اضافے سے عام شہریوں کو شدہد مشکلات کا سامنا دس کلو والا گیس سلنڈر کی قیمت عام مارکیٹ میں 3700۔ روہے میں فروخت کیا جارہاہے ذرائع کے مطابق چیدگی بارڈر پر ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی اطلاع ھے تاہم پنجگور سٹی ایریا میں مہنگے داموں گیس کی فروخت کا سلسلہ جاری ھے حالانکہ پنجگور انتظامیہ ایل پی جی ھیس سلنڈر کی قیمت فی کلو 380 توپے مقرر کی ہے اسکے علاوہ مارکہٹ میں 3800اور 4000 میں فروخت ہورہی ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے احکامات کیے جائیں دوسری جانب چھوٹے گیس کے دکانداروں کے مطابق گیس پنجگور سے باہر جارہا ہے اور مہنگے مل رہا ھے اسلئے مہنگے فروخت کر رہے ہیں اس سلسلے میں حکومت اور دیگر زمہ داران کو اقدامات کرنا چاہیئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P