پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی، ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 ستمبر سے 21 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔

 

خیال رہے پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

 

واضح رہے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P