لورالائی شہر میں پانی چوری کے خلاف آپریشن جاری، درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع

لورالائی :ڈویژنل ہیڈکوارٹر لورالائی میں پینے کے پانی کی قلت اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے سرکاری بور کی لائن سے غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرنے والے کنکشنز کے خلاف کارروائی اور ٹینکر مافیا کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے محکمہ پبلک ہیلتھ اور پولیس نفری کے ہمراہ گزشتہ تین روز سے اوریاگی اور کوئٹہ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اب تک درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے ہیں، جبکہ آپریشن مزید علاقوں میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق شہر کو فراہم کیے جانے والے پانی کی غیر قانونی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار تھے اور بڑی تعداد میں لوگ ٹینکرز کے ذریعے مہنگے داموں پانی حاصل کرنے پر مجبور تھے۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P