وائی فائی کے بغیر سیکیورٹی؛ جدید فیچرز کے حامل 4G کیمرے متعارف

ملک میں وائی فائی کے بغیر سیکیورٹی کے لیے جدید فیچرز کے حامل 4G کیمرے متعارف کرا دیے گئے۔

اسمارٹ ہوم سیکیورٹی کمپنی ای زی ویز (EZVIZ) نے پاکستان میں 4G ٹیکنالوجی سے منسلک سیکیورٹی کیمروں کی رینج میں توسیع کردی ہے، جس کا مقصد ایسے دور دراز علاقوں میں نگرانی کی سہولت فراہم کرنا ہے جہاں وائی فائی یا فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ دستیاب نہیں۔ History
کمپنی کے مطابق نئے 4G سیکیورٹی کیمرے سم کے ذریعے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہوکر کام کرسکتے ہیں، جبکہ بعض ماڈلز میں وائی فائی کنیکٹیویٹی بھی دستیاب ہے۔ یہ کیمرے گھروں، کھیتوں، گوداموں، تعمیراتی مقامات، زرعی اراضی اور دیگر دور دراز املاک کی نگرانی کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ان کیمروں کے مختلف ماڈلز میں 360 ڈگری نگرانی، مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانوں اور گاڑیوں کی شناخت، خودکار ٹریکنگ، نائٹ ویژن اور دو طرفہ گفتگو سمیت متعدد سیکیورٹی فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔

کیمروں میں ری چارج ایبل بیٹری اور سولر چارجنگ پینل شامل ہیں، جس سے انہیں دور دراز مقامات پر بجلی کی مستقل وائرنگ کے بغیر بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین موبائل ایپ کے ذریعے لائیو ویڈیو دیکھنے، سیکیورٹی الرٹس حاصل کرنے، ریکارڈ شدہ ویڈیوز تک رسائی اور موقع پر موجود افراد سے دو طرفہ گفتگو کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ کیمروں میں مقامی اور کلاؤڈ اسٹوریج کے آپشنز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P