ہاکی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی کوریا کی پاکستان کو 2-6 سے شکست

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلی گئی چار میچوں کی ہاکی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

جنوبی کوریا نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں دو گول سکور کیے، تیسرے کوارٹر میں کورین ٹیم نے مزید تین گول کر کے اپنی برتری مستحکم کر لی جب کہ چوتھے کوارٹر میں ایک اور گول کر کے مجموعی سکور 6-2 کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرا کوارٹر اور تیسرا کوارٹر میں ایک، ایک گول سکور کیا گیا، تاہم قومی ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔

اگرچہ پاکستان کو آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم قومی ٹیم نے چار میچوں کی سیریز مجموعی طور پر 3-1 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان ہاکی مینجمنٹ نے چوتھے میچ میں مستقبل کی تیاری کے پیش نظر انڈر 21 کھلاڑیوں کو موقع دیا تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل ہو سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P