بولان (نامہ نگار) ڈھاڈر میں چوری کی ایک اور واردات، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم، شہریوں کا ڈھاڈر میں بدامنی، ڈکیتی، چوری کی پے در پے وارداتوں پر تشویش کا اظہار ، پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان عوام ڈاکووں ، چوروں کے رحم و کرم پر. ڈھاڈر کے علاقے ڈنڈائی محلہ نزد شاہی چوک میں نامعلوم چوروں نے شب گزشتہ محکمہ آبپاشی کچھی کے ملازم بابو اللہ بخش گولہ کے گھر کا صفایا کرتے ہوئے قیمتی سامان چوری کر لیا متاثرہ شخص کے مطابق چور رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور تین عدد بڑے اسٹیبلائزر، ایک گیس سلنڈر، پنکھے اور کمبل و سمیت دیگر سامان لے اڑے متاثرہ شہری بابو اللہ بخش گولہ نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ چوری ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً دو لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایک غریب ملازم ہیں اور بڑی محنت سے یہ سامان خریدا تھا مگر چور ایک ہی رات میں ان کی جمع پونجی لے اڑے انہوں نے ڈھاڈر پولیس سے فوری نوٹس لینے اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چوروں کو گرفتار کرکے سامان واپس نہ دلایا گیا تو وہ مجبوراً قرآن پاک سر پر اٹھا کر احتجاجی مارچ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ڈھاڈر کچھی پولیس پر عائد ہوگی۔ دریں اثنائ ڈھاڈر کے عوام نے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ محکمہ پولیس عملی طور پر ڈاکووں، لٹیروں، اور چوروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں نظر آتی ہے اس لئے شہر بھر اور قومی شاہراہ کمبڑی پل کے مقام پر روزانہ شہری اور سرکاری ملازم لٹ رہے ہیں پولیس خواب خرگوش میں گم ہے انکا کہنا ہیکہ ڈھاڈر شہر کے باسیوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر شہری احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری پولیس پر عائد ہوگی۔
Trending
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
- جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار
You might also like