Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف

شلپا شندے نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ اس وقت پروڈیوسرز کے ساتھ ادائیگیوں اور معاہدے سے متعلق شدید اختلافات چل رہے تھے اور انہیں محسوس ہوا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں تھا۔

اداکارہ نے پہلی مرتبہ واضح طور پر تسلیم کیا کہ ہراسانی کا الزام درست نہیں تھا، مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات عدالت سے باہر طے پا گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کی بقایا ادائیگیاں بھی ادا کر دی گئی تھیں۔

شلپا شندے کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ حالات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اب ان کے تعلقات سنجے کوہلی کے ساتھ معمول پر آ چکے ہیں، وہ دوبارہ ان کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور دونوں کے درمیان ماضی کی تلخیاں ختم ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں ڈرامہ ’’بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ سے شلپا شندے کی علیحدگی اور بعد ازاں پروڈیوسر کے خلاف ہراسانی کے مقدمے نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں خاصی ہلچل مچا دی تھی۔

یہ تنازع طویل عرصے تک شوبز حلقوں اور میڈیا میں زیر بحث رہا، تاہم اب اداکارہ کے حالیہ اعتراف نے اس پرانی بحث کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More