ایمیز ایوارڈ میں سیلینا گومز کی نئی تصاویر وائرل، سرجری کی افواہیں پھر گردش میں

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے 15 ستمبر 2026 کو ہونے والی ایمیز ایوارڈز کی تقریب میں سنہری لباس پہن کر شرکت کی، لیکن تقریب کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا موضوع بن گئیں۔

بعض صارفین نے سیلینا کی ظاہری شکل میں تبدیلی محسوس کرتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید انہوں نے کاسمیٹک سرجری یا دیگر بیوٹی ٹریٹمنٹس کروائے ہیں۔ کچھ افراد نے تو انہیں ’ناقابلِ شناخت‘ قرار دیا، جبکہ چند سوشل میڈیا صارفین نے غیر معمولی دعوے بھی کیے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ سیلینا گومز کو ایسی افواہوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی ان کی شکل اور وزن میں تبدیلی کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2017 میں گردے کی پیوند کاری کے بعد بھی بعض لوگوں نے ان کے انداز اور آواز میں فرق محسوس کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

سیلینا گومز اس حوالے سے پہلے بھی وضاحت کر چکی ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ انہوں نے بوٹوکس کروایا ہے، تاہم بعد میں بتایا کہ لوپس بیماری کے باعث ان کے جسم میں پانی جمع ہو جاتا ہے، جس سے وزن اور چہرے کی ساخت میں وقتی تبدیلی آ سکتی ہے۔

اپریل 2026 میں انہوں نے ’کلون‘ سے متعلق افواہوں کا جواب بھی ایک مزاحیہ ویڈیو کے ذریعے دیا تھا۔ سیلینا کا مؤقف رہا ہے کہ صحت کی پیچیدگیوں کے باعث ان کی جسمانی ساخت میں اتار چڑھاؤ آنا ایک فطری عمل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P