امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار

ممبئی میں بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے گھر سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے ایک گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے زیورات امیشا پٹیل کے چرچ گیٹ میں واقع گھر سے غائب ہوئے۔ اداکارہ کے والدین اس گھر میں رہتے ہیں، جبکہ پولیس نے چوری کے شبہے میں 40 سالہ سیما گھاٹے کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیما گھاٹے تقریباً ڈیڑھ سال سے امیشا پٹیل کے والدین کے گھر میں ملازمت کررہی تھی۔ اداکارہ کی والدہ آشا پٹیل کی شکایت پر میرین ڈرائیو پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P