Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

فیفا ورلڈ کپ سے قبل برازیل کی مشہور نمبر 10 جرسی پر نئی بحث چھڑ گئی

برازیل نیشنل فٹبال ٹیم کی تاریخی نمبر 10 جرسی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے جہاں نیمار کے بعد اس مشہور نمبر کے نئے حقدار پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ونیسیئس جونیئر کی شاندار کارکردگی کے بعد شائقین اور فٹبال ماہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں فیفا ورلڈکپ 2026 میں برازیل کی آئیکونک نمبر 10 جرسی دی جائے۔

برازیل کی نمبر 10 جرسی ماضی میں فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں جیسے  پیلی، رونالڈینو، ریوالڈو اور کاکا پہن چکے ہیں جس کی وجہ سے اس نمبر کو برازیلی فٹبال کی شناخت سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبال میں نئی نسل کی قیادت کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے اور کئی حلقے ونیسیئس جونیئر کو ٹیم کا مستقبل قرار دے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More