Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

ورکشاپ میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈین، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔

 

راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد، ملتان اور کوئٹہ سے شرکاء آن لائن بھی شریک ہوئے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آرنے ورکشاپ میں شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

 

خصوصی نشست میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کیلئے قابلِ فخرکردارادا کیا ہے، معرکہ حق میں پاکستان کو پاک افواج کی وجہ سے عظیم فتح نصیب ہوئی، ہمی پورا بھروسہ ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

 

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج پر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی فخر ہے، ہمیں طلباء کو منفی پروپیگنڈا سے بچانے اور درست معلومات پہنچانے کے حوالے سے واضح رہنمائی ملی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے واضح آگہی دی گئی، افواجِ پاکستان اوراکیڈیمیا کے درمیان قائم کیا گیا یہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

ورکشاپ کے شرکاء نے وائس چانسلرز اور اکیڈیمیا کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو بے حد سراہا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More