Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے بنگلہ دیش کے 278 رنز کے جواب میں 21 رنز بنالیئے

پاکستان نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کے 278 رنز کے جواب میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنا لیئے ہیں اور 257 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 278 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

 

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی نصف سینچری بھی بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

 

نجم الحسن شانتو نے 29، تنزید حسن نے 26، مومن الحق نے 22، مشفیق الرحمان نے 23 اور تیج السلام نے 16 رنز بنائے ۔

 

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More