Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اسرائیل کا حماس کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی حکام نے حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

اسرائیلی فضائیہ نےغزہ شہر کےمحلے رمل کے ایک اپارٹمنٹ پرغیرمعمولی حملہ کیا،اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کےکچھ دیر بعد عزالدین الحداد کی موت کی حتمی تصدیق موصول ہو گئی۔

 

عزالدین الحداد کے اپارٹمنٹ پر حملے وقت وہیں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں چار افراد شہید ہوئے۔

 

فلسطینی ذرائع کےمطابق شہید عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن تھے،یہ پانچ رکنی کونسل القسام کےسربراہوں محمد الضیف، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کی شہادت کے بعد بنائی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More