گوادر (این این آئی)ضلع گوادرکے محنت کش ماہی گیر آج بھی بنیادی حقوق ولیبر قوانین سے محروم، حکومتی وعدے ادھورے،صحت کارڈ، ماہیگیر کالونی اور فلاحی اسکیمیں محض اعلانات تک محدود ،بلوچستان حکومت کی یقین دہانیاں عملی شکل نہ اختیار کر سکیں
گوادر (این این آئی)ضلع گوادرکے محنت کش ماہیگیر آج بھی بنیادی حقوق ولیبر قوانین سے محروم، حکومتی وعدے ادھورے،صحت کارڈ، ماہیگیر کالونی اور فلاحی اسکیمیں محض اعلانات تک محدود ،بلوچستان حکومت کی یقین دہانیاں عملی شکل نہ اختیار کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں محنت کشوں کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے، وہیں بلوچستان کے ساحلی شہر اور علاقوں میں ماہیگیر برادری آج بھی بنیادی انسانی حقوق اور لیبر قوانین سے محرومی کا شکار ہے۔ سالہا سال سے حکومتی سطح پر ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اعلانات کیے گئے تاہم ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث مقامی ماہیگیر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔مقامی ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کارڈ کے اجرا، جدید سہولیات سے آراستہ ماہیگیر کالونی کے قیام، روزگار کے بہتر مواقع اور فلاحی اسکیموں کے وعدے تو کیے گئے مگر عملی طور پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا ہے کہ سمندر سے روزی کمانے والے یہ محنت کش نہ تو مناسب طبی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں اور نہ ہی انہیں سماجی تحفظ حاصل ہے۔ماہیگیر رہنماو¿ں کے مطابق ضلع گوادر اور اس کے نواحی علاقوں میں ہزاروں خاندانوں کا انحصار ماہی گیری پر ہے مگر بڑھتی مہنگائی، غیر قانونی ٹرالنگ، اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اپنے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے جن میںبماہیگیروں کے لیے صحت کارڈ اسکیم کے اجرا کا اعلان، گوادر میں ماہیگیر کالونی کے قیام ،ماہیگیروں کے لیے سبسڈی اور مالی امداد پروگرامز کا اعلان،غیر قانونی ٹرالنگ کے خاتمے اور مقامی ماہیگیروں کے تحفظ کے دعوے،ماہیگیروں کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات اور اسکالرشپس کے وعدے، جو ابھی تک مکمل نہ ہو سکے۔یومِ مزدور کے موقع پر ماہیگیر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ اس محنت کش طبقے کو ان کا جائز حق مل سکے۔
Trending
- وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
- صدر زرداری سے چین کے صوبے ہائنان کے گورنر کی ملاقات
- پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ، نئی قیمت کا اعلان آج کرنے کا فیصلہ
- حکومت بلوچستان نے سرکاری جامعات کو فنڈز جاری کر دیے
- خضدار، گٹکا، چھالیہ اور مضر صحت اجزاءپر فوری طور پر مکمل پابندی عائد
- تربت ‘ جشن بہاران کیچ فیسٹیول کے مقابلے اختتام پذیر
- نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، کچھی سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ
- ضلع گوادرکے محنت کش ماہی گیر آج بھی بنیادی حقوق ولیبر قوانین سے محروم
- اوتھل پولیس نے آٹھ ارب ریال کے قریب غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
- ژوب سمیت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع میں مالداروں کے لیے منصوبے کا آغاز کردیا گیا
You might also like