گوادر: گوادر،متاثرین کی فہرستوں میں بدعنوانی, ڈی سی آفس کے سامنے کونسلران کا احتجاج,حقیقی متاثرین کو نظرانداز کیا گیا، انصاف نہ ملا تو سخت عوامی ردعمل ہوگا,تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر، ماجد جوہر نے کونسلران کے ہمراہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی فہرستوں میں مبینہ سنگین بدعنوانی کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاج کے بعد ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرین کے ازالے کے عمل میں شدید ناانصافی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سروے کے دوران مقامی کونسلران کو شامل رکھا گیا، تاہم بعد میں پٹواریوں نے اپنی مرضی سے فہرستیں ترتیب دیں، جس کے باعث سینکڑوں مستحق افراد کو نظرانداز کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہ لینے کی روش مسائل کو جنم دے رہی ہے، جس سے نہ صرف عوام بلکہ ادارے بھی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ چیئرمین نے خبردار کیا کہ اگر فوری انصاف فراہم نہ کیا گیا تو تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر سخت احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے حقیقی متاثرین کو فوری ریلیف دیا جائے، بصورت دیگر شدید عوامی ردعمل سامنے آ سکتا ہے
٭٭٭٭٭٭٭
You might also like