علاقائی نظامت قومی بچت کے زیر اہتمام 750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15کو کوئٹہ میں ہوگی
کوئٹہ(این این آئی)علاقائی نظامت قومی بچت کے زیراہتمام 750/- روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 106 ویں قرعہ اندازی 15 اپریل 2026ءکو بروز بدھ حسیب سردار، اسپیشل مجسٹریٹ (صدر) گورنمنٹ آف بلوچستان کوئٹہ کی زیرصدارت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں صبح نو بجے منعقد ہوگی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے کل 1700 انعامات نکالے جائیں گے۔ پہلا انعام 1500,000/- روپے (1) انعام، دوسرا انعام 500,000/- روپے (3)انعامات، تیسرا انعام 9300/- روپے (1696) انعامات پر مشتمل ہیں۔