تربت : جشن بہاراں کیچ اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہسر میں کھیلوں کے مقابلے بھرپور جوش و خروش سے جاری ہیں اس حوالے سے منگل کے روز کھیلوں کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد شہزاد تھے جب کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اصغر علی اور ممتاز لال دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مہمانوں نے کھیلوں کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ امجد شہزاد نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں اور تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت توازن اور مثبت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔فٹبال میں ماڈل اسکول تربت، گوکدان اور ہائی اسکول جوسک نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ بیڈمنٹن میں ماڈل اسکول تربت اور ہائی اسکول چاہ سر کامیاب رہے۔دیگر مقابلوں میں چونکی، نشانہ بازی، کیرم بورڈ، رسہ کشی اور لڈو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے، جن میں ماڈل اسکول تربت لد ابسر، گوکدان، ہائی اسکول چاہ سر، کوشقلات اور او پی ایف اسکول نے مختلف میچز اپنے نام کیے۔یہ فیسٹیول ضلعی انتظامیہ کے وڑن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان میں مثبت صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
Trending
- یو اے ای نے بریسٹ کینسر کی نئی دوا ’ایٹکا ماہ‘ کی منظوری
- برصغیر کے عظیم گلوکار شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو دنیا چھوڑے 14 برس بیت گئے
- خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہنگامی اجلاس، صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے حکمتِ عملی
- البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت اور احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا،مریم نواز
- بنوں میں آندھی اور بارش سے جڑے واقعات میں 4 افراد ہلاک، 16 زخمی
- فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا
- امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
- سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
- ایران جنگ کا فاتح، امریکا کے ساتھ ایک دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
- وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
Next Post
You might also like