اوستہ محمد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران موٹر سائیکل نقد رقم اور موبائل فون چھین لئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اوستہ محمد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران موٹر سائیکل نقد رقم اور موبائل فون چھین لئے

اوستہ محمد (آن لائن ) اوستہ محمد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران موٹر سائیکل نقد رقم اور موبائل فون چھین لئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس تھانہ کے حدود کورائی پل کے مقام پر مسلح ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر صادق علی لہڑی سے سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2018 نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے جبکہ دوسرا واقع شہر کے مین گلی شاہی بازار سے ریاض حسین ابڑو نامی شخص سے نا معلوم افراد نے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے شہر میں ایک بار پھر سے بد امنی کی لہر شروع عوامی حلقوں نے پولیس انتظامیہ سے شہر میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کردیا ۔پولیس کو بھی سخت پریشانی کا سامنا شہری بھی ہمت کا مظاہرہ کریں اور پولیس بھی کوشش تیزکریں تاکہ امن ہو سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.