دکی ‘مقامی کوئلہ کان میں حادثہ ‘ایک کانکن جاں بحق اور 2 زخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دکی ‘مقامی کوئلہ کان میں حادثہ ‘ایک کانکن جاں بحق اور 2 زخمی

کوئٹہ (سٹی رپورٹر)دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں حادثے کے دوران ایک کانکن جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں مقامی کوئلہ کان میں کوئلہ نکالتے ہوئے ٹرالی کی زد میں آکر کانکن نعمت اللہ سکنہ قلعہ سیف اللہ جاں بحق جبکہ اختر شاہ اور ابراہیم زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی واقعہ میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.