کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کو مزید موثر بنانے کے لیے کرایہ داروں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی فرد کو کرایہ پر رہائش فراہم نہیں کی جا سکے گی۔حکام کے مطابق Balochistan Restriction of Rented Buildings (Security) Act کے تحت تمام مکان مالکان پر لازم ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کا قومی شناختی کارڈ چیک کریں اور قریبی تھانے میں ان کی باقاعدہ رجسٹریشن کروائیں۔ مزید برآں 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مہمانوں کے حوالے سے بھی متعلقہ تھانے کو پیشگی اطلاع دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔علاہ ازیں ہاسٹلز، ہوٹلز اور دیگر کرایہ پر دی جانے والی رہائش گاہوں کے منتظمین مکمل ریکارڈ رکھنے کے پابند ہوں گے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے۔حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کے تحت مقدمہ درج، مالک اور کرایہ دار دونوں کی گرفتاری جبکہ متعلقہ پراپرٹی کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افراد جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں، لہذا عوام اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر کرایہ دار کی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور مہمانوں کی بروقت اطلاع دیں تاکہ اپنے گھر، علاقے اور صوبے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like