ژوب(یو این اے )میونسپل کمیٹی ژوب کے ترقیاتی فنڈز سے شہر کے مرکزی بازار میں فیز ون کے تحت اسپیڈ بریکرز اور اسٹاپرز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے جو اب تکمیل کے قریب ہے۔ یہ اقدامات مٹھا خان کاروان کے میونسپل کمیٹی ژوب کے چیئرمین شاہ بران کاکڑ، چیف آفیسر جہانگیر خان مندوخیل اور اسسٹنٹ انجینئر شیخ مجیب الرحمن مندوخیل کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر اور حادثات کو کم کیا جا سکے۔منصوبے کے مطابق، میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے شہر کے مختلف اہم مقامات پر ون وے اسپیڈ بریکرز اور اسٹاپرز لگائے جا رہے ہیں۔ فیز ون کی کامیابی کے بعد، ان شا اللہ فیز ٹو کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت شہر کی دیگر رابطہ سڑکوں پر بھی اسی طرح کے اسپیڈ بریکرز نصب کیے جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین شاہ بران کاکڑ نے داد خان مندوخیل، کونسلر اجمل اعوان، کونسلر اللہ داد ناصر، نجیب خروٹی اور دیگر اراکین کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آ سکے۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like