Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پیرس میں پی ایس جی کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ، پولیس سے جھڑپیں، 400

پولیس اور شائقین میں شدید جھڑپیں ہوئیں، تقریباً چار سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ہنگامہ آرائی کے دوران سات پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، بس سٹاپ کو نقصان پہنچا، کئی موٹرسائیکلیں نذر آتش کر دی گئیں۔

 

مظاہرین نے فضا میں چھوڑنے والی آتش بازی سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں پر چلادی، پولیس نے مظاہروں کا خدشہ ہونے کے سبب 22 ہزار اہلکار دارلحکومت پیرس میں تعینات کیے تھے تاہم جلاؤ گھیراو نہ روکا جاسکا۔

 

واضح رہے کہ پی ایس جی نے آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

 

فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انتہائی مضبوط اور مؤثر سکیورٹی نظام نافذ کیا گیا تھا، گزشتہ سال بھی پی ایس جی کی کامیابی کے بعد مختلف علاقوں میں ہنگامے ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More