کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے سرکاری جامعات کے اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے 76 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ریلیز آرڈر کے مطابق اپریل اور مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 769,479,937 روپے جاری کیے گئے ہیں، جو صوبے کی مختلف پبلک سیکٹر جامعات اور ان کے سب کیمپسز کو فراہم کیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق جامعہ بلوچستان کو تقریباً 24 کروڑ 96 لاکھ روپے، بیوٹمز کو 13 کروڑ 93 لاکھ روپے، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو 12 کروڑ 71 لاکھ روپے جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 6 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔اسی طرح یونیورسٹی آف تربت، یونیورسٹی آف لورالائی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی، یونیورسٹی آف گوادر، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز، یونیورسٹی آف مکران پنجگور اور جامعہ بلوچستان خاران کیمپس سمیت دیگر جامعات کو بھی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ فنڈز کی ادائیگی مالیاتی قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کی جائے اور گرانٹ اِن ایڈ رولز 2022 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر متعلقہ محکمے ذمہ دار ہوں گے۔
Trending
- این ڈی ایم اے کا حالیہ موسم گرما گزشتہ سال سے زیادہ شدید ہونے کا انتباہ
- فٹبال ورلڈ کپ کے نئے گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
- دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، ایرانی صدر
- مزید 4077 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور
- مہلک ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ اسپین کے جزیرے ٹینیریف پہنچ گیا
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
You might also like