زرمبادلہ کے ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 63 کروڑ ڈالر بڑھے اور 24 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21.26 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ ذخائر 63 کروڑ ڈالر اضافے سے 15.82ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.44 ارب ڈالر رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P