Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائےگا: مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا جنگ کے بعد خلیج اور آبنائے ہرمز میں نئے مرحلے کی تشکیل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد خطے میں تبدیلیاں ہوئیں، نئے مرحلے میں خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال بدل رہی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے، خطے میں غیر ملکی عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More