امید ہے ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے :وزیر خارجہ اسحاق ڈار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امید ہے ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے :وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسلام آباد :  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چاروں ممالک کی کوشش ہے کہ خطے میں جلد از جلد جنگ بندی ہو۔امید ہے ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے ۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چاروں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان تفصیل سے بات چیت ہوئی، تمام ہی کی کوشش ہے کہ خطے میں جلد از جلد جنگ بندی ہو۔ تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف اور تائید کی۔چین نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کی بھر پور حمایت اور تائید کی ہے۔خطے میں کشیدگی کی کمی کے لیے پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان پرامید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.