ایران کی خنداب جوہری تنصیب اسرائیلی حملوں سے غیر فعال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کی خنداب جوہری تنصیب اسرائیلی حملوں سے غیر فعال

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے نگران ادارے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ شمال مغربی ایران میں خنداب ہیوی واٹر ری ایکٹر کو اسرائیلی حملے میں ’شدید نقصان پہنچا ہے اور اس نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔

 

ایران کی جوہری توانائی کے ادارے نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ جوہری تنصیبات پر دو بار حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کی تصدیق شدہ فوٹیج میں ری ایکٹر کے قریب آگ کا ایک گولہ اور دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ایرانی ادارے کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا تابکاری کی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیل نے حملے سے کچھ دیر قبل پلانٹ سے انخلا کا حکم جاری کر دیا تھا۔

 

سیٹلائٹ کی تصویروں کے آزادانہ تجزیے اور پلانٹ کے متعلق حاصل معلومات کے بعد آج آئی اے ای اے نے بتایا ہے کہ اس پلانٹ میں کوئی اعلان کردہ جوہری مواد نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.