Daily Archives

December 29, 2023

اسلام آباد میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

 نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے اعلان کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے سال نو کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے حکومتی اعلان پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے نئے سال کے حوالے سے ہونے والی تمام تقریبات کے جاری کردہ […]

خضدار، دو گاڑیوں کے تصادم سے 4 افراد جاں بحق

خضدار کے علاقے کرخ میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ خضدار کے علاقے کرخ میں ایم 8 روڈ پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سندھ کی طرف سے آنے والی پیٹرول سے بھری گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرائی، جس سے آگ […]

سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کر تاثر دیا جاتا ہے ریاست وجود کھو چکی ہے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کر کے جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل فارمرز کنوینشن سے […]

دو ہفتے کمی کے بعد مہنگائی میں پھر اضافہ شروع

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل دو ہفتے کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی میں پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.37فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی43.25فیصدکی ریکارڈ […]

سعودی عرب میں اعلیٰ درجے کے سونے کے ذخائر دریافت

سعودی عرب میں کام کرنے والی کان کنی کمپنی کو ڈرلنگ کے دوران سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق کان کنی کمپنی نے سونے کے متعدد نئے ذخائر دریافت کیے ہیں جن میں  10.4 گرام فی ٹن (g/t) سونا اور 20.6 g/t سونے کے اعلی درجے کے سونے کے ذخائر بھی […]

دھونی بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے

سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم ایس دھونی اپنے دوستوں کیساتھ کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں۔ ایسے میں دھونی دوستوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کو کھانا کھانے کے لیے ایک بار پاکستان ضرورجانا چاہیے۔ […]

پاکستان کا خواب پورا نہ ہوسکا، میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا فتحیاب

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیدی۔ چوتھے روز کینگروز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایلکس کیری اور مچل اسٹارک 22 رنز کا اضافہ کرسکے اور207 کے مجموعے  پر 7ویں وکٹ گرگئی، کپتان پیٹ کمنز 16 جبکہ […]

قاسم سوری کے کاغذات کی جانچ پڑتال التوا کا شکار، اعتراضات عائد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کاغذات کی جانچ پڑتال التوا کا شکار ہوگئی۔ ریٹرننگ افسر (آر او) نے قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگا دیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خادم حسین وردگ کا کہنا ہے کہ قاسم سوری پر 9 […]

گوگل ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمے میں پیسے دینے پر رضامند

انٹرنیٹ سرچ انجن کی سب سے معروف ویب سائٹ گوگل اپنے محفوظ ترین سمجھے جانے والے کروم ویب براؤزر پر انکوگنیٹو موڈ کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری سے جمع کرنے کے ایک مقدمے میں متاثرین کو پیسے دینے کے لیے رضامند ہوگیا۔ 2020 میں دائر کیے گئے ہرجانے کے مقدمے کو ختم کرنے کے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P