گوہاٹی: آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 223 رنز کا ہدف آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گلین میکسویل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔
گلین میکسویل نے 48 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے، میتھیو ویڈ 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔