غزہ میں قحط کا بدترین خطرہ ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں قحط کا بدترین خطرہ ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اشیائے خورونوش فراہم نہیں کی گئیں تو غزہ کی آبادی خصوصاً خواتین اور بچے قحط کے بدترین خدشات سے دو چار ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ ان کے عملے نے 4 روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران جمعے سے اب تک ایک لاکھ 21 ہزار 161 افراد کو کھانا فراہم کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے لیے ورلڈ فوڈ کے ڈائریکتر کورین فلیشر نے کہا کہ شکر ہے جنگ بندی ہوئی، ہماری ٹیمیں عملی طور پر کام میں مصروف ہیں اور ایسے مقامات تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جہاں ہم طویل عرصے سے رسائی نہیں کر پا رہے تھے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ اس بات کا انتہائی خدشہ ہے کہ غزہ کے عوام خصوصاً خواتین اور بچے خوراک کی کمی کا شکار ہوں گے اگر کھانے کی اشیا تک بلاروک ٹوک رسائی نہیں دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.