Daily Archives

February 27, 2024

چلی کے سمندر میں 100 سے زائد نئی آبی حیات دریافت

سائنس دانوں نے جنوبی امریکا کے ملک چلی کے ساحل سے فاصلے پر موجود زیر سمندر پہاری میں آبی حیات کی 100 سے زیادہ انواع دریافت کر لیں۔ یہ انواع چلی اور ایسٹر آئی لینڈ کے درمیان سطح سمندر سے 3530 میٹر نیچے 2900 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے…

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ نے کی۔…

پیٹرولیم سیکٹر کا درآمدی بل 1750 ارب ہے جسے کم کرنا بڑا چیلنج ہے، وزارت توانائی

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ایل این جی سمیت پیٹرول اور گیس کا موجودہ درآمدی بل 1750 بلین ارب ہے اگر پیٹرولیم سیکٹر پر توجہ نہ دی گئی تو یہ خطرناک حد تک بڑھ جائے گا۔ یہ بات وزارت توانائی کے حکام نے صحافیوں کو پاور اور پیٹرولیم سیکٹر سے…

مصر: دریائے نیل میں کشتی الٹنے سے 10 مزدور ہلاک، 5 زخمی

مصر کے دریائے نیل میں کشتی الٹنے سے 10 مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مزدور مقامی تعمیراتی فرم میں کام کرنے جا رہے تھے، حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کو 6 ہزار466 ڈالر، زخمیوں کو 646 ڈالر معاوضہ دینے کا اعلان کر…

امید ہے حماس اور اسرائیل کے درمیان پیر تک جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے گا: امریکی صدر

حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا بڑا بیان سامنے آگیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امید ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان پیر تک جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے گا، میرے قومی سلامتی کے مشیر نے بتایا کہ ہم معاہدے کے…

منگولیا میں شدید سردی کے باعث 21 لاکھ مویشی ہلاک

شدید سردی اور برف باری کے شکار منگولیا میں رواں موسم سرما کے درمیان اب تک 21 لاکھ سے زیادہ جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک موسم سرما میں شدید سردی کوئی نئی بات نہیں لیکن اقوام متحدہ کی…

گوادر میں مسلسل بارش، آفت زد قرار دینے کا مطالبہ

سینیٹر کہدہ بابر، حق دو تحریک کے رہنما اور نو منتخب ایم پی اے ہدایت الرحمان نے گوادر میں مسلسل بارش پر ردعمل دیا ہے۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ پورا گوادر شہر ڈوبا ہوا ہے، ضلعی انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے…

سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کے استعفے منظور کرلیے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں اپنے استعفے پیش کیے۔ صادق…

بلوچستان میں تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے الیکشن چوری ہوئے: مرکزی قائدین

حریک انصاف کے مرکزی قائدین نے بلوچستان کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے الیکشن چوری ہوئے۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم بتائیں گے کس طرح بلوچستان میں ہمارا…

صدارتی الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے اطلاع تھی کہ فیصلہ ہوگیا ہے، جے یو آئی کا حجم کم کیا جائے گا، اصولی فیصلہ کیا کہ صدر کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P