چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کے استعفے منظور کرلیے۔
سینیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں اپنے استعفے پیش کیے۔
صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے دونوں ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔
سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔